Surah Al Ahqaf Ayat 11 (46:11)
The Wind-Curved Sandhills · Juz 26 · Makki
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَوْ كَانَ خَیْرًا مَّا سَبَقُوْنَاۤ اِلَیْهِؕ-وَ اِذْ لَمْ یَهْتَدُوْا بِهٖ فَسَیَقُوْلُوْنَ هٰذَاۤ اِفْكٌ قَدِیْمٌ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کافروں نے مسلمانوں کے متعلق کہا:اگر اس ( اسلام)میں کچھ بھلائی ہو تو یہ مسلمان اس کی طرف ہم سے سبقت نہ لے جاتے اور جب ان کہنے والوں کو اس قرآن سے ہدایت نہ ملی تو اب کہیں گے کہ یہ ایک پرانا گھڑا ہوا جھوٹ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کافروں نے مسلمانوں کو کہا اگر اس میں کچھ بھلائی ہوتی تو یہ ہم سے آگے اس تک نہ پہنچ جاتے اور جب انہیں اس کی ہدایت نہ ہوئی تو اب کہیں گے کہ یہ پرانا بہتان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و قال الذین كفروا: اور کافروں نے کہا۔} نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لانے والوں میں غریب لوگ سر فہرست تھے جیسے حضرت عمارحضرت صہیب اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہم وغیرہ کفار مکہ نے ان کے بارے میں کہا کہ اگر اس قران اور دین میں کچھ بھلائی ہوتی جو محمد (مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم) لے کر ائے ہیں تو یہ غریب مسلمان ہم سے پہلے اسلام قبول نہ کر لیتے۔ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: جب یہ بات کہنے والوں کو اس قران سے اس طرح ہدایت نہ ملی جس طرح ایمان والوں کو ملی ہے تو یہ صرف اسی بات پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ عناد کی وجہ سے قران مجید کے بارے میں اب کہیں گے کہ یہ قران ایک پرانا گھڑا ہوا جھوٹ ہے۔(مدارک الاحقاف تحت الایۃ: ۱۱ ص۱۱۲۵ روح البیان الاحقاف تحت الایۃ: ۱۱ ۸ / ۴۷۰ ملتقطا)