Surah Al Ahqaf Ayat 19 (46:19)
The Wind-Curved Sandhills · Juz 26 · Makki
وَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْاۚ-وَ لِیُوَفِّیَهُمْ اَعْمَالَهُمْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ 19
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور سب کے لیے ان کے اعمال کے سبب درجات ہیں اور تاکہ اللہ انہیں ان کے اعمال کا پورا بدلہ دے اور ان پر ظلم نہیں ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہر ایک کے لیے اپنے اپنے عمل کے درجے ہیں اور تاکہ اللہ ان کے کام انہیں پورے بھر دے اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔
Tafseer (Urdu)
{و لكل درجت مما عملوا: اور سب کے لیے ان کے اعمال کے سبب درجات ہیں ۔} یعنی مومن اور کافر میں سے ہر ایک کے لئے قیامت کے دن منازل اور مراتب ہیں اور یہ ان کے دنیا میں کئے ہوئے اچھے اور برے اعمال کے سبب ہیں تاکہ اللہ تعالی مومنوں کو ان کی فرمانبرداری اور کافروں کو ان کی نافرمانی کی پوری جزا دے کیونکہ قیامت کے دن کسی پر زیادتی نہیں ہوگی۔(جلالین الاحقاف تحت الایۃ: ۱۹ ص۴۱۷ البحر المحیط الاحقاف تحت الایۃ: ۱۹ ۸ / ۶۲ ملتقطا)