Surah Al Ahqaf Ayat 23 (46:23)
The Wind-Curved Sandhills · Juz 26 · Makki
قَالَ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ ﳲ وَ اُبَلِّغُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariفرمایا:علم تو اللہ ہی کے پاس ہے اورمیں تمہیں اسی چیز کی تبلیغ کرتا ہوں جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے لیکن میں تمہیں ایک جاہل قوم سمجھتا ہوں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس نے فرمایااس کی خبر تو اللہ ہی کے پاس ہے میں تو تمہیں اپنے رب کے پیام پہونچاتا ہوں ہاں ہاں میری دانِست میں تم نرے جاہل لوگ ہو۔
Tafseer (Urdu)
{قال انما العلم عند الله: فرمایا: علم تو اللہ ہی کے پاس ہے۔} حضرت ہود علیہ السلام نے اپنی قوم کے جواب میں ارشادفرمایا:عذاب نازل ہونے کا وقت مجھے معلوم نہیں کیونکہ اس کا علم تو اللہ تعالی ہی کے پاس ہے اورجب عذاب کا مقررہ وقت ائے گا تو وہی اسے نازل فرمائے گااور میرا یہ کام نہیں ہے کہ میں اس معاملے میں کوئی دخل دوں بلکہ میری ذمہ داری یہ ہے کہ مجھے جو احکام دے کر بھیجا گیا ہے وہ تم تک پہنچا دوں اس لئے تمہیں تبلیغ کر کے میں تو اپنی ذمہ داری پور ی کر رہا ہوں لیکن تم میرے حساب سے جاہل لوگ ہو کیونکہ تم اس چیز کا مطالبہ کر رہے ہو جو میرے دائرہ اختیار میں ہے ہی نہیں (اور یہ بھی تمہاری جہالت ہے کہ ایک طرف توحید کا انکار کر رہے ہو اور دوسری طرف اپنے ہی منہ سے مصیبت و بلا مانگ رہے ہو)۔( روح البیان الاحقاف تحت الایۃ: ۲۳ ۸ / ۴۸۱)