Surah Al Ahqaf Ayat 24 (46:24)
The Wind-Curved Sandhills · Juz 26 · Makki
فَلَمَّا رَاَوْهُ عَارِضًا مُّسْتَقْبِلَ اَوْدِیَتِهِمْۙ-قَالُوْا هٰذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَاؕ-بَلْ هُوَ مَا اسْتَعْجَلْتُمْ بِهٖؕ-رِیْحٌ فِیْهَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب انہوں نے اسے (یعنی عذاب کو) بادل کی صورت میں پھیلا ہوا اپنی وادیوں کی طرف آتا ہوا دیکھا توکہنے لگے: یہ ہمیں بارش دینے والابادل ہے۔(کہا گیا کہ، نہیں ) بلکہ یہ تو وہ ہے جس کی تم نے جلدی مچائی تھی، یہ ایک آندھی ہے جس میں دردناک عذاب ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب انہوں نے عذاب کو دیکھا بادل کی طرح آسمان کے کنارے میں پھیلا ہوا اُن کی وادیوں کی طرف آتا بولے یہ بادل ہے کہ ہم پر برسے گا بلکہ یہ تو وہ ہے جس کی تم جلدی مچاتے تھے ایک آندھی ہے جس میں دردناک عذاب۔
Tafseer (Urdu)
{فلما راوه: پھر جب انہوں نے عذاب کو دیکھا۔} جب قوم عاد نے کسی طرح حق کو قبول نہ کیا تو ان سے جس عذاب کا وعدہ کیا گیا تھا وہ اگیااس کی صورت یہ ہوئی کہ کچھ عرصہ ان کے علاقوں میں بارش نہ ہوئی پھراللہ تعالی نے ان کی طرف ایک سیاہ بادل چلایا جس میں ان پر انے والا عذاب تھا اور جب انہوں نے عذاب کو بادل کی طرح آسمان کے کنارے میں پھیلا ہوا اپنی وادیوں کی طرف آتے ہوئے دیکھا تو وہ لوگ خوش ہو گئے اور کہنے لگے: یہ ہمیں بارش دینے والابادل ہے۔حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سے فرمایا:یہ برسنے والا بادل نہیں ہے بلکہ یہ تو وہ عذاب ہے جس کی تم جلدی مچارہے تھے اس بادل میں ایک آندھی ہے جس میں دردناک عذاب ہے۔(تفسیرکبیر الاحقافتحت الایۃ:۲۴۱۰ / ۲۵ روح البیانالاحقاف تحت الایۃ: ۲۴ ۸ / ۴۸۲ مدارک الاحقاف تحت الایۃ: ۲۴ ص۱۱۲۸-۱۱۲۹ ملتقطا)