Surah Al Ahqaf Ayat 25 (46:25)
The Wind-Curved Sandhills · Juz 26 · Makki
تُدَمِّرُ كُلَّ شَیْءٍۭ بِاَمْرِ رَبِّهَا فَاَصْبَحُوْا لَا یُرٰۤى اِلَّا مَسٰكِنُهُمْؕ-كَذٰلِكَ نَجْزِی الْقَوْمَ الْمُجْرِمِیْنَ 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو تباہ کر دیتی ہے تو صبح کو ان کی ایسی حالت تھی کہ ان کے خالی مکان ہی نظر آرہے تھے۔ ہم مجرموں کوایسی ہی سزا دیتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہر چیز کو تباہ کر ڈالتی ہے اپنے رب کے حکم سے تو صبح رہ گئے کہ نظر نہ آتے تھے مگر ان کے سُونے مکان ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں مجرموں کو۔
Tafseer (Urdu)
{تدمر كل شیءۭ بامر ربها: اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو تباہ کر دیتی ہے۔} یعنی اس اندھی کا حال یہ ہے کہ وہ اپنے رب عزوجل کے حکم سے ہر چیز کو تباہ کر دیتی ہے چنانچہ اس آندھی کے عذاب نے قوم عادکے مردوں عورتوں چھوٹوں بڑوں سب کو ہلاک کردیا ان کے اموال آسمان وز مین کے درمیان اڑتے پھرتے تھے اور ان کی چیزیں پارہ پارہ ہوگئیں اور صبح کے وقت ایسی حالت تھی کہ وہاں ان کے خالی مکان ہی نظر ارہے تھے۔ایت کے اخر میں ارشاد فرمایا کہ ہم مجرموں کوایسی ہی سزا دیتے ہیں جیسی ہم نے قوم عاد کو دیاس لئے کفار مکہ کو بھی اس بات سے ڈرنا چاہئے کہ اگر وہ اپنے کفر و عناد پر قائم رہے تو اللہ تعالی ان پر بھی قوم عاد جیسی اندھی بھیج سکتا ہے۔( جلالین الاحقاف تحت الایۃ: ۲۵ ص۴۱۸ روح البیان الاحقاف تحت الایۃ: ۲۵ ۸ / ۴۸۲-۴۸۳ ملتقطا)