Surah Al Ahqaf Ayat 33 (46:33)
The Wind-Curved Sandhills · Juz 26 · Makki
اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَمْ یَعْیَ بِخَلْقِهِنَّ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیَِۧ الْمَوْتٰىؕ-بَلٰۤى اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا انہوں نے نہیں دیکھاکہ وہ اللہ جس نے آسمان اور زمین بنائے اور ان کے بنانے میں نہ تھکا، وہ اس بات پر قادر ہے کہ مردوں کو زندہ کرے ؟کیوں نہیں ، بیشک وہ ہر شے پر قادرہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا انہوں نے نہ جانا کہ وہ اللہ جس نے آسمان اور زمین بنائے اور ان کے بنانے میں نہ تھکا قادر ہے کہ مُردے جِلائے کیوں نہیں بیشک وہ سب کچھ کرسکتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{او لم یروا: کیا انہوں نے نہیں دیکھا۔} اس سے پہلی ایات میں مختلف انداز سے کفارمکہ کو تنبیہ اور نصیحت کی گئی اور اب اس ایت میں مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کرنے والوں کا دلیل کے ساتھ رد کیا جا رہاہے چنانچہ ارشاد فرمایا: مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کرنے والوں نے اس بات پر غور نہیں کیاکہ اللہ تعالی نے کسی سابقہ مثال کے بغیر ابتداء سے آسمان اور زمین جیسی عظیم اور بڑی مخلوق بنا دی اور انہیں بنانے میں وہ تھکا نہیں اور جو اللہ تعالی اسمان و زمین بنا سکتا ہے کیا وہ مردوں کو زندہ کرنے پر قادر نہیں جو کہ زمین و اسمان بنانے سے ظاہرا لوگوں کے اعتبار سے کہیں اسان ہےکیوں نہیں وہ ضرور اس پر قادر ہے ۔اس کی دوسری دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالی ہر ممکن شے پر قادر ہے اور روح کا جسم کے ساتھ تعلق قائم ہونے کو دیکھا جائے تو یہ بھی ممکن ہے کیونکہ اگر یہ ممکن نہ ہوتا تو پہلی بار بھی قائم نہ ہوتا اور جب یہ ممکن ہے اور اللہ تعالی تمام ممکنات پر قادر ہے تو ا س سے ثابت ہوا کہ وہ دوبارہ زندہ کرنے پر بھی قادر ہے۔