Surah Al Ahqaf Ayat 34 (46:34)
The Wind-Curved Sandhills · Juz 26 · Makki
وَ یَوْمَ یُعْرَضُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَلَى النَّارِؕ-اَلَیْسَ هٰذَا بِالْحَقِّؕ-قَالُوْا بَلٰى وَ رَبِّنَاؕ-قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ 34
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جس دن کافر آگ پر پیش کیے جائیں گے (توکہا جائے گا) کیا یہ حق نہیں ؟ کہیں گے: کیوں نہیں ، ہمارے رب کی قسم، اللہ فرمائے گا: تو اپنے کفر کے بدلے عذاب چکھو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جس دن کافر آگ پر پیش کئے جائیں گے ان سے فرمایا جائے گا کیا یہ حق نہیں کہیں گے کیوں نہیں ہمارے رب کی قسم فرمایا جائے گا تو عذاب چکھو بدلہ اپنے کفر کا۔
Tafseer (Urdu)
{ و یوم یعرض الذین كفروا على النار: اور جس دن کافر آگ پر پیش کیے جائیں گے۔} اس سے پہلی ایت میں یہ ثابت کیا گیا کہ مردوں کوزندہ کیا جانا حق ہے اور اس ایت میں قیامت کے دن کافروں کے بعض احوال بیان کئے جارہے ہیں چنانچہ ارشاد فرمایا: جس دن کافر جہنم کی آگ پر پیش کیے جائیں گے تو اس وقت ان سے فرمایا جائے گا: جوعذاب تم دیکھ رہے ہو کیا یہ حق نہیں وہ کہیں گے: کیوں نہیں ہمارے رب کی قسم! بے شک یہ حق ہے۔ اللہ تعالی ارشاد فرمائے گا: (اج یہ اقرار تمہیں عذاب سے نہیں بچائے گا ا س لئے اب) تم اپنے دنیوی کفر کے بدلے عذاب چکھو۔(تفسیرکبیر الاحقاف تحت الایۃ: ۳۴ ۱۰ / ۳۰ روح البیان الاحقاف تحت الایۃ: ۳۴ ۸ / ۴۹۳ ملتقطا)