Surah Al Ahqaf Ayat 7 (46:7)
The Wind-Curved Sandhills · Juz 26 · Makki
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْۙ-هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌﭤ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب ان کے سامنے ہماری روشن آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کافر اپنے پاس آئے ہوئے حق کے بارے میں کہتے ہیں : یہ کھلا جادو ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب اُن پر پڑھی جائیں ہماری روشن آیتیں تو کافر اپنے پاس آئے ہوئے حق کو کہتے ہیں یہ کھلا جادو ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا تتلى علیهم ایتنا بینت: اور جب ان کے سامنے ہماری روشن آیتیں پڑھی جاتی ہیں ۔} اس سے پہلی ایات میں توحید کے حق ہونے اور بتوں کی عبادت باطل ہونے کے بارے میں بیان کیاگیا اور اب یہاں سے قران مجید کے بارے کفار کی گفتگو ذکر کی جا رہی ہے چنانچہ اس ایت میں فرمایا گیا کہ جب اہل مکہ کے سامنے قران مجید کی روشن ایات پڑھی جاتی ہیں تو ان میں سے کافر لوگ غور وفکر کئے اور اچھی طرح سنے بغیر قرآن شریف کے بارے میں کہتے ہیں :یہ ایسا کھلا جادو ہے جس کے جادو ہونے میں کوئی شبہ نہیں (ان کی یہ بات باطل ہونے کی صریح دلیل یہ ہے کہ جادو وہ چیز ہے جس کی نظیر ممکن ہے اور قران مجید کی نظیر ممکن ہی نہیں لہذا قران جادو ہر گز نہیں ہے)۔( جلالین الاحقاف تحت الایۃ: ۷ ص۴۱۶ مدارک الاحقاف تحت الایۃ: ۷ ص۱۱۲۴ ملتقطا)