Surah Al Ahqaf Ayat 6 (46:6)
The Wind-Curved Sandhills · Juz 26 · Makki
وَ اِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوْا لَهُمْ اَعْدَآءً وَّ كَانُوْا بِعِبَادَتِهِمْ كٰفِرِیْنَ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب لوگوں کا حشر ہوگاتو وہ بت ان کے دشمن ہوں گے اور ان کی عبادت سے منکر ہوجائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب لوگوں کا حشر ہوگا وہ ان کے دشمن ہوں گے اور ان سے منکر ہوجائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا حشر الناس: اور جب لوگوں کا حشر ہوگا۔} یعنی دنیا میں تو بتوں کا حال یہ ہے کہ وہ اپنے پکارنے والوں کی پکار سننے اورسمجھنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے اور قیامت کے دن ان کا حال یہ ہو گا کہ اس دن جب قبروں سے نکالنے کے بعد لوگوں کو جمع کیا جائے گا تو وہ بت ا پنے پجاریوں کے دشمن ہوں گے اور انہیں نفع کی بجائے نقصان پہنچائیں گے اور ان کی عبادت کا انکار کر دیں گے اور کہیں گے: ہم نے انہیں اپنی عبادت کی دعوت نہیں دی درحقیقت یہ اپنی خواہشوں کے پرستار تھے۔ (یعنی اپنی مرضی سے جس کو چاہا خدا قرار دیدیا اور اس کی پوجا شروع کردی تو یہ حقیقت میں اپنی خواہش کی پوجا ہوئی۔)(مدارک الاحقاف تحت الایۃ: ۶ ص۱۱۲۳-۱۱۲۴ صاوی الاحقاف تحت الایۃ: ۶ ۵ / ۱۹۳۲ ملتقطا)