Surah Al Ahqaf Ayat 5 (46:5)
The Wind-Curved Sandhills · Juz 26 · Makki
وَ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ یَّدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَنْ لَّا یَسْتَجِیْبُ لَهٗۤ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ وَ هُمْ عَنْ دُعَآىٕهِمْ غٰفِلُوْنَ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو اللہ کی بجائے ان بتوں کی عبادت کرے جو قیامت تک اس کی نہ سنیں گے اور وہ ان کی پوجا سے بے خبر ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو اللہ کے سوا ایسوں کو پوجے جو قیامت تک اس کی نہ سُنیں اور انہیں ان کی پوجا کی خبر تک نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و من اضل ممن یدعوا من دون الله: اور اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو اللہ کی بجائے ان بتوں کی عبادت کرے۔} اس سے پہلی ایت میں بتوں کی عبادت کا باطل ہونا بیان کیا گیا اور ا س کی ایک دلیل یہ بیان کی گئی کہ بتوں کو کسی طرح کی کوئی قدرت حاصل نہیں اور ا س ایت میں بتوں کی عبادت باطل ہونے کی ایک اور دلیل بیان کی جا رہی ہے کہ یہ پکارنے والوں کی پکار نہیں سن سکتے اور محتاجوں کی حاجات سمجھ نہیں سکتے چنانچہ فرمایا گیا کہ مشرکین اپنے ہاتھوں سے بتوں کوبناتے ہیں اورپھرانہیں خدامان کر ان کی عبادت شروع کردیتے ہیں حالانکہ ان کی حالت یہ ہے کہ اگریہ مشرکین قیامت تک بتوں کوپکارتے رہیں تووہ ان کی پکار سن نہیں سکتے اورنہ ہی ان کو اپنے پجاریوں کی پوجا کی خبر ہے کیونکہ یہ جماد اور بے جان ہیں جس کی وجہ سے نہ سن سکتے ہیں نہ سمجھ سکتے ہیں اور اس ادمی سے زیادہ گمراہ اورکوئی نہیں جواللہ تعالی کوچھوڑکر عاجز اور بے بس بتوں کی پوجاکرتاہے اوران سے ایسی چیزیں مانگتاہے جووہ قیامت تک نہیں دے سکتے نیز جو وہ کہہ رہاہے اس سے بت غافل ہیں نہ سنتے ہیں نہ دیکھتے ہیں نہ پکڑتے ہیں کیونکہ وہ بے جان پتھرہیں جوبالکل بہرے اور فہم کی صلاحیت سے عاری ہیں ۔(تفسیرکبیر الاحقاف تحت الایۃ : ۵ ۱۰ / ۷-۸ خازن الاحقاف تحت الایۃ: ۵ ۴ / ۱۲۲ ابن کثیر الاحقاف تحت الایۃ: ۵ ۷ / ۲۵۳ ملتقطا)