Surah Muhammad Ayat 10 (47:10)
Muhammad · Juz 26 · Madani
اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ-دَمَّرَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ٘-وَ لِلْكٰفِرِیْنَ اَمْثَالُهَا 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیاتو دیکھتے کہ ان سے پہلے لوگوں کا کیسا انجام ہوا؟ اللہ نے ان پر تباہی ڈالی اور اِن کافروں کے لیے بھی پہلوں کے انجام جیسی بہت سی سزائیں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے ان سے اگلوں کا کیسا انجام ہوا اللہ نے اُن پر تباہی ڈالی اور ان کافروں کے لیے بھی ویسی کتنی ہی ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{افلم یسیروا فی الارض: تو کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا۔} یہاں سے پچھلی امتوں کا انجام بیان کر کے کافروں کو ڈرایا جا رہا ہے چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا اللہ تعالی کے ساتھ شرک کرنے والے اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو جھٹلانے والے کافر اپنے گھروں میں بیٹھے رہے ہیں اور انہوں نے شام یمن اور عراق کی جانب سفر کے دوران دیکھا نہیں کہ ان سے پہلے جھٹلانے والی امتوں عاد اور ثمود وغیرہ کا کیسا انجام ہوا جو ان کے اجڑے ہوئے مکانات اور محلات کے اثار سے خوب ظاہر ہے ۔ان کا انجام یہ ہوا کہ اللہ تعالی نے ان پر ایسی تباہی ڈالی جس سے وہ خودان کی اولاد اور ان کے اموال سب ہلاک ہو گئے لہذا ان موجودہ کافروں کو بے فکر نہیں ہونا چاہئے اگر یہ بھی سید عالم محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان نہ لائیں گے توان کے لئے پہلے کافروں جیسی بہت سی سزائیں اور تباہیاں ہیں اوریہ مسلمانوں کی مددہونا اور کافروں پر قہر ہونا اس لیے ہے کہ اللہ تعالی مسلمانوں کا مددگارہے اور کافروں کا کوئی مددگارنہیں کیونکہ کافروں نے ان بتوں کی پوجا کی جو بے جان ہیں نہ نفع پہنچا سکتے ہیں نہ نقصان اس لئے ان کا کوئی مدد گار نہیں ۔( خازن محمدتحت الایۃ: ۱۰-۱۱ ۴ / ۱۳۶ ابن کثیر محمد تحت الایۃ: ۱۰-۱۱ ۷ / ۲۸۷ روح البیان محمد تحت الایۃ: ۱۰-۱۱ ۸ / ۵۰۲ ملتقطا)