Surah Muhammad Ayat 25 (47:25)
Muhammad · Juz 26 · Madani
اِنَّ الَّذِیْنَ ارْتَدُّوْا عَلٰۤى اَدْبَارِهِمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمُ الْهُدَىۙ-الشَّیْطٰنُ سَوَّلَ لَهُمْؕ-وَ اَمْلٰى لَهُمْ 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک وہ لوگ جو اپنے پیچھے پلٹ گئے اس کے بعد کہ ان کیلئے ہدایت بالکل واضح ہوچکی تھی شیطان نے انہیں فریب دیا اور انہیں (لمبی لمبی) امیدیں دلائیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک وہ جو اپنے پیچھے پلٹ گئے بعد اس کے کہ ہدایت ان پر کھل چکی تھی شیطان نے اُنہیں فریب دیا اور انہیں دنیا میں مدتوں رہنے کی امید دلائی۔
Tafseer (Urdu)
{ان الذین ارتدوا على ادبارهم: بیشک وہ لوگ جو اپنے پشت پیچھے پلٹ گئے۔} یعنی جو لوگ ہدایت کا راستہ واضح ہو جانے کے بعد ایمان سے کفر کی طرف پلٹ گئے انہیں شیطان نے دھوکہ دیا اور ان کی نظر میں برائیوں کو ایسا مزین کیا کہ وہ انہیں اچھا سمجھنے لگے اور انہیں دنیا میں مدتوں رہنے کی امید دلائی کہ ابھی بہت عمر پڑی ہے خوب دنیا کے مزے اٹھا لو اور ان پر شیطان کا فریب چل گیا ۔ حضرت قتادہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں اس ایت میں اہل کتاب کے ان کفار کا حال بیان کیا گیا ہے جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو پہچانا اور آپ کی نعت و صفت اپنی کتاب میں دیکھی پھر جاننے پہچاننے کے باوجود کفر اختیار کیا ۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما ضحاک اور مفسرسدی کا قول ہے کہ ان لوگوں سے مراد منافق ہیں جو ایمان لا کر کفر کی طرف پھر گئے ۔( خازن محمد تحت الایۃ: ۲۵ ۴ / ۱۴۱)