Surah Muhammad Ayat 26 (47:26)
Muhammad · Juz 26 · Madani
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْا لِلَّذِیْنَ كَرِهُوْا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ سَنُطِیْعُكُمْ فِیْ بَعْضِ الْاَمْرِۚۖ-وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ اِسْرَارَهُمْ 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ اس لیے ہے کہ انہوں نے اللہ کے نازل کردہ کو ناپسند کرنے والوں سے کہا: کسی کام میں ہم تمہاری اطاعت کریں گے اور اللہ ان کی چھپی ہوئی باتوں کو جانتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ اس لیے کہ اُنہوں نے کہا ان لوگوں سے جنہیں اللہ کا اتارا ہوا ناگوار ہے ایک کام میں ہم تمہاری مانیں گے اور اللہ ان کی چھپی ہوئی جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ذلك بانهم قالوا: یہ اس لیے ہے کہ انہوں نے کہا۔} یعنی ایمان سے کفر کی طرف پھر جانا اس لیے ہے کہ منافقوں نے اللہ تعالی کے نازل کردہ قران اور دین کے احکام کو ناپسند کرنے والے یہودیوں سے پوشیدہ طور پر یہ کہا:بعض کاموں جیسے محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی عداوت اور حضور کے خلاف ان کے دشمنوں کی امداد کرنے اور لوگوں کو جہاد سے روکنے میں ہم تمہاری اطاعت کریں گے ۔انہوں نے یہ بات اگرچہ خفیہ طور پر کہی لیکن اللہ تعالی ان کی چھپی ہوئی ان سب باتوں کو جانتا ہے جو وہ یہودیوں سے کہتے ہیں اور اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو ان کی خبر بھی دے دی ہے۔( روح البیان محمد تحت الایۃ : ۲۶ ۸ / ۵۱۹ خازن محمد تحت الایۃ: ۲۶ ۴ / ۱۴۱ مدارک محمد تحت الایۃ: ۲۶ ص۱۱۳۷ ملتقطا)