Surah Muhammad Ayat 29 (47:29)
Muhammad · Juz 26 · Madani
اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ اَنْ لَّنْ یُّخْرِ جَ اللّٰهُ اَضْغَانَهُمْ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا جن کے دلوں میں بیماری ہے وہ اس گھمنڈ میں ہیں کہ اللہ ان کے چھپے ہوئے بغض و کینے کو ظاہر نہ فرمائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا جن کے دلوں میں بیماری ہے اس گھمنڈ میں ہیں کہ اللہ ان کے چھپے بَیر ظاہر نہ فرمائے گا۔
Tafseer (Urdu)
{الذین فی قلوبهم مرض: جن کے دلوں میں بیماری ہے۔} یعنی وہ لوگ جن کے دلوں میں نفاق کی بیماری ہے کیا وہ اس گھمنڈ میں ہیں کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ان کے دلوں میں موجود نفرت و عداوت کو اللہ تعالی اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور مسلمانوں کے سامنے ظاہر نہیں فرمائے گا اور ان کے معاملات اسی طرح چھپے رہیں گے ایسا نہیں ہے بلکہ اللہ تعالی انہیں رسوا فرمائے گا اور ان کا پردہ فاش فرما دے گا۔( روح البیان محمد تحت الایۃ: ۲۹ ۸ / ۵۲۰ مدارک محمد تحت الایۃ: ۲۹ ص۱۱۳۷ ملتقطا)