Surah Muhammad Ayat 34 (47:34)
Muhammad · Juz 26 · Madani
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ثُمَّ مَاتُوْا وَ هُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْ 34
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا پھر کافر ہی مرگئے تو اللہ انہیں ہرگزنہیں بخشے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا پھر کافر ہی مرگئے تو اللہ ہر گز اُنہیں نہ بخشے گا۔
Tafseer (Urdu)
{ان الذین كفروا و صدوا عن سبیل الله: بیشک جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا۔} ارشاد فرمایا کہ بیشک وہ لوگ جنہوں نے اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ساتھ کفر کیا اور لوگوں کو اللہ تعالی کی رضا تک پہنچانے والے راستے سے روکاپھر وہ کفر کی حالت میں ہی مر گئے تو اللہ تعالی اخرت میں ہر گز ان کی مغفرت نہیں فرمائے گا کیونکہ وہ کفر پر مرے ہیں تو اسی کے مطابق ان کا حشر ہو گا۔ مفسرین کا ایک قول یہ ہے کہ یہ آیت قلیب والوں کے بارے میں نازل ہوئی ۔ قلیب بدر میں ایک کنواں ہے جس میں ابو جہل اور اس کے ساتھ دیگر مقتول کفار ڈالے گئے تھےالبتہ اس ایت کا حکم ہراس کافر کے لئے عام ہے جو کفر پر مرا ہو اللہ تعالی اس کی ہر گز مغفرت نہ فرمائے گا۔( روح البیان محمد تحت الایۃ: ۳۴ ۸ / ۵۲۳ خازن محمد تحت الایۃ: ۳۴ ۴ / ۱۴۲ ملتقطا)