Surah Muhammad Ayat 35 (47:35)
Muhammad · Juz 26 · Madani
فَلَا تَهِنُوْا وَ تَدْعُوْۤا اِلَى السَّلْمِ ﳓ وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ ﳓ وَ اللّٰهُ مَعَكُمْ وَ لَنْ یَّتِرَكُمْ اَعْمَالَكُمْ 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو تم سستی نہ کرو اور خود صلح کی طرف دعوت نہ دو اور تم ہی غالب ہو گے اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور وہ ہرگز تمہارے اعمال میں تمہیں نقصان نہ دے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو تم سُستی نہ کرو اور آپ صلح کی طرف نہ بلاؤ اور تم ہی غالب آؤ گے اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور وہ ہرگز تمہارے اعمال میں تمہیں نقصان نہ دے گا۔
Tafseer (Urdu)
{فلا تهنوا و تدعوا الى السلم: تو تم سستی نہ کرو اور خود صلح کی طرف دعوت نہ دو۔} یہاں ایت میں اگرچہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم سے خطاب فرمایا جارہا ہے لیکن اس حکم میں تمام مسلمان شامل ہیں اور ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب تمہارے سامنے بیان کر دیا گیا کہ اللہ تعالی تمہارے دشمنوں کے اعمال باطل کر دے گا اور ان کی مغفرت نہیں فرمائے گا تو تم دشمن کے مقابلے میں کمزوری نہ دکھاؤ اور کفار کو خود صلح کی طرف دعوت نہ دو کیونکہ اس میں ذلت ہے اوران سے جنگ کرواس میں تم ہی ان پر غالب ہو گے اور اللہ تعالی اپنی مدد اور نصرت سے تمہارے ساتھ ہے تو جس کے ساتھ اللہ تعالی ہو وہی غالب ائے گا اور یا درکھو کہ اللہ تعالی ہرگز تمہارے اعمال میں تمہیں نقصان نہ دے گا بلکہ تمہیں اعمال کا پورا پورا اجر عطا فرمائے گا ۔( خازن محمد تحت الایۃ: ۳۵ ۴ / ۱۴۲-۱۴۳ روح البیان محمد تحت الایۃ: ۳۵ ۸ / ۵۲۳ ملتقطا)