Surah Muhammad Ayat 36 (47:36)
Muhammad · Juz 26 · Madani
اِنَّمَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌؕ-وَ اِنْ تُؤْمِنُوْا وَ تَتَّقُوْا یُؤْتِكُمْ اُجُوْرَكُمْ وَ لَا یَسْــٴَـلْكُمْ اَمْوَالَكُمْ 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariدنیا کی زندگی تو یہی کھیل کود ہے اور اگر تم ایمان لاؤ اور پرہیزگاری کرو تو وہ تمہیں تمہارے ثواب عطا فرمائے گا اور کچھ تم سے تمہارے مال نہ مانگے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanدنیا کی زندگی تو یہی کھیل کود ہے اور اگر تم ایمان لاؤ اور پرہیزگاری کرو تو وہ تم کو تمہارے ثواب عطا فرمائے گا اور کچھ تم سے تمہارے مال نہ مانگے گا۔
Tafseer (Urdu)
{انما الحیوة الدنیا لعب و لهو: دنیا کی زندگی تو یہی کھیل کود ہے۔} اس سے پہلی ایت میں مسلمانوں کی ہمت بڑھا کر انہیں جہاد کی ترغیب دی گئی اور اب اس ایت سے دنیا کی ناپائیداری اور بے ثباتی بیان فرما کر جہاد کرنے اور راہ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دی جارہی ہےچنانچہ اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو! کافروں کے خلاف جہاد کرو جو اللہ تعالی کے دشمن ہیں اور تمہارے بھی دشمن ہیں اور دنیوی زندگی کی رغبت تمہیں جہاد چھوڑ دینے پر نہ ابھارے کیونکہ دنیا کی زندگی تو کھیل کود کی طرح ہے اور یہ اتنی جلد گزر جاتی ہے کہ پتا بھی نہیں چلتا لہذا اس میں مشغول ہونا کچھ بھی نفع مند نہیں ہے۔اس کے بعد ارشاد فرمایا’’اے لوگو اگر تم ایمان لاؤ اور پرہیزگاری اختیار کرو تو اللہ تعالی تمہیں تمہارے ایمان اور پرہیزگاری کا ثواب عطا فرمائے گا اور اللہ تعالی اپنے لئے تم سے تمہارے مال نہ مانگے گا کیونکہ وہ غنی اوربے نیاز ہے البتہ تمہیں راہ خدا میں کچھ مال خرچ کرنے کا حکم دے گا تاکہ تمہیں اس کا ثواب ملے ۔ اگر اللہ تعالی تم سے تمہارے مال طلب کرے اور زیادہ طلب کرے توتم میں سے اکثر اس کی اطاعت کرنے کی بجائے بخل کرنے لگیں گے اور وہ بخل تمہارے دلوں کے کھوٹ کوظاہر کردے گا کیونکہ انسان فطری طور پر مال سے محبت کرتا ہے اور جس سے اس کی محبوب چیز لے لی جائے تو اس کے دل میں موجود باتیں ظاہر ہوجاتی ہیں تو یہ اللہ تعالی کی اپنے بندوں پر رحمت ہے کہ وہ ان پر ایسے احکام نافذ نہیں فرماتا جنہیں پورا کرناانتہائی دشوار ہو۔( تفسیر طبری محمدتحت الایۃ:۳۶-۳۷۱۱ / ۳۲۸ خازنمحمد تحت الایۃ: ۳۶-۳۷ ۴ / ۱۴۳ مدارک محمد تحت الایۃ: ۳۶-۳۷ ص۱۱۳۸ صاوی محمد تحت الایۃ: ۳۶-۳۷ ۵ / ۱۹۶۳-۱۹۶۴ ملتقطا)