Surah Al Maidah Ayat 22 (5:22)
The Table Spread · Juz 6 · Madani
قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِنَّ فِیْهَا قَوْمًا جَبَّارِیْنَ ﳓ وَ اِنَّا لَنْ نَّدْخُلَهَا حَتّٰى یَخْرُجُوْا مِنْهَاۚ-فَاِنْ یَّخْرُجُوْا مِنْهَا فَاِنَّا دٰخِلُوْنَ 22
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (قوم نے) کہا : اے موسیٰ! اس ( سرزمین) میں تو بڑے زبردست لوگ ہیں اور ہم اس میں ہرگز داخل نہ ہوں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ، تو اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم (شہر میں ) داخل ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے اے موسیٰ اس میں تو بڑے زبردست لوگ ہیں اور ہم اس میں ہرگز داخل نہ ہوں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہاں وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم وہاں جائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{ان فیها قوما جبارین: بیشک اس میں تو بڑے زبردست لوگ ہیں۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے بنی اسرائیل کو شہر میں داخلے کا حکم دیا تو قوم نے بزدلی کا مظاہرہ شروع کردیا ۔ اس ایت میں اور اس کے بعد کی ایات میں اسی کا بیان ہے۔