Surah Al Maidah Ayat 59 (5:59)
The Table Spread · Juz 6 · Madani
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ هَلْ تَنْقِمُوْنَ مِنَّاۤ اِلَّاۤ اَنْ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلُۙ-وَ اَنَّ اَكْثَرَكُمْ فٰسِقُوْنَ 59
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ : اے اہلِ کتاب! تمہیں ہماری طرف سے یہی برا لگا ہے کہ ہم اللہ پر اور جو ہماری طرف نازل کیا گیا اس پر اور جو پہلے نازل کیا گیا اس پر ایمان لائے ہیں اور بیشک تمہارے اکثر لوگ فاسق ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ اے کتابیو تمہیں ہمارا کیا برا لگا یہی نہ کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس پر جو ہماری طرف اترا اور اس پر جو پہلے اترا اور یہ کہ تم میں اکثر بے حکم ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{قل یاهل الكتب:تم فرماؤ : اے اہل کتاب!۔} اس ایت کا شان نزول یہ ہے کہ یہودیوں کی ایک جماعت نے تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے دریافت فرمایا کہ آپ انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام میں سے کس کس کو مانتے ہیں اس سوال سے ان کا مطلب یہ تھا کہ اگر آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو نہ مانیں تو وہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لے آئیں لیکن حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اس کے جواب میں فرمایا کہ میں اللہ تعالی پر ایمان رکھتا ہوں اور جو اس نے ہم پر نازل فرمایا اور جو حضرت ابراہیم حضرت اسمعیل حضرت اسحق اور حضرت یعقوب علیہم الصلوۃ والسلام اور ان کی اولاد پر نازل فرمایا اور جو حضرت عیسی اور حضرت موسی علیہما الصلوۃ والسلام کو دیا گیا یعنی توریت و انجیل اور جواور نبیوں علیہم الصلوۃ والسلام کو ان کے رب عزوجل کی طرف سے دیا گیا سب کو مانتا ہوں۔ہم انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام میں فرق نہیں کرتے کہ کسی کو مانیں اور کسی کو نہ مانیں۔جب یہودیوں کو معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی نبوت کو بھی مانتے ہیں تو وہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت کے منکر ہوگئے اور کہنے لگے جو حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو مانے ہم اس پر ایمان نہ لائیں گے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔(بغوی المائدۃ تحت الایۃ: ۵۹۲ / ۳۹) اور فرمایا گیا کہ اے کتابیو! ہم تمہارے تمام پیغمبروں علیہم الصلوۃ والسلام اور تمہاری تمام کتابوں کو حق مانتے ہیں تو کیا تمہیں یہی برا لگ رہا ہے ۔ اس چیز کی وجہ سے تو تمہیں ہمارے ساتھ ہونا چاہیے نہ کہ ہمارے خلاف۔