Surah Al Maidah Ayat 61 (5:61)
The Table Spread · Juz 6 · Madani
وَ اِذَا جَآءُوْكُمْ قَالُـوْۤا اٰمَنَّا وَ قَدْ دَّخَلُوْا بِالْكُفْرِ وَ هُمْ قَدْ خَرَجُوْا بِهٖؕ-وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا كَانُوْا یَكْتُمُوْنَ 61
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم مسلمان ہیں حالانکہ وہ آتے وقت بھی کافر تھے اور جاتے وقت بھی کافرہی تھے اور اللہ خوب جانتا ہے جو وہ چھپا رہے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب تمہارے پاس آئیں تو کہتے ہیں ہم مسلمان ہیں اور وہ آتے وقت بھی کافر تھے اور جاتے وقت بھی کافر اور اللہ خوب جانتا ہے جو چھپا رہے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا جآءوكم قالـوا امنا: اور جب تمہارے پاس اتے ہیں تو کہتے ہیں ہم مسلمان ہیں۔} یہ آیت یہودیوں کی ایک جماعت کے بارے میں نازل ہوئی جنہوں نے سرور دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنے ایمان و اخلاص کا اظہار کیا اور کفر و گمراہی کو چھپائے رکھا ۔اللہ تعالی نے یہ آیت نازل فرما کر اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو ان کے حال کی خبر دی۔(خازن المائدۃ تحت الایۃ: ۶۱ ۱ / ۵۰۸) منافق بداعتقادی کے ساتھ اتے تھے تو جیسے اتے ویسے ہی جاتے اور صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم عقیدت و محبت کے ساتھ اتے تو فیض کے دریا سمیٹ کر جاتے تھے۔اس سے معلوم ہو اکہ بداعتقادی کے ساتھ کسی کے پاس جانے والا کبھی اس سے فیض نہیں اٹھا سکتا۔