Surah Al Maidah Ayat 62 (5:62)
The Table Spread · Juz 6 · Madani
وَ تَرٰى كَثِیْرًا مِّنْهُمْ یُسَارِعُوْنَ فِی الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ اَكْلِهِمُ السُّحْتَؕ-لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ 62
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تم ان میں سے بہت سے لوگوں کو دیکھو گے کہ گناہ اور زیادتی اور حرام خوری کے کاموں میں دوڑے جاتے ہیں ۔ بیشک یہ بہت ہی برے کام کرتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان میں تم بہتوں کو دیکھو گے کہ گناہ اور زیادتی اور حرام خوری پر دوڑتے ہیں بیشک بہت ہی برے کام کرتے ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{و ترى كثیرا منهم:اور تم ان میں سے بہت سے لوگوں کو دیکھو گے۔} یہاں یہودیوں کے بارے میں فرمایا گیا کہ تم ان یہودیوں کو دیکھو گے کہ گناہ اور زیادتی اور حرام خوری کے کاموں میں دوڑے جاتے ہیں۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ یہاں گناہ سے مراد توریت کی وہ ایات چھپانا ہے جن میں تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی عظمت و شان کا بیان تھا اور زیادتی سے مراد توریت میں اپنی طرف سے بڑھا دینا ہے اورحرام خوری سے مراد وہ رشوتیں ہیں جو یہ لے کر توریت کے احکام بدل دیتے تھے۔(خازن المائدۃ تحت الایۃ: ۶۲ ۱ / ۵۰۸) یہودیوں کی صفات اور مسلمانوں کی حالت زار: ویسے ’’اثم‘‘ہر گناہ اور نافرمانی کوشامل ہے اور یہاں یہودیوں کی جو صفات بیان کی گئی ہیں ان پر غور کرنے کی حاجت ہے کہ ظاہری لفظی معنی کے اعتبار سے گناہ زیادتی اور حرام خوری کے کاموں میں بھاگ کر جانا ان کی صفت بیان کی گئی ہے لیکن اب ہمارے ہاں کتنے ایسے لوگ ہیں کہ نیکی کے کام میں تو تاخیر بلکہ ترک کریں گے لیکن گناہ کے کام میں جلدی کریں گے۔ کسی کی مدد کرنے اور اسے ظلم سے بچانے میں کنی کترا کر گزر جائیں گے لیکن ظلم و زیادتی میں اپنی قوم یا علاقے یا تحریک کے جھنڈے نیچے تعصب کے ساتھ موجود ہوں گے۔ حلال تو ان کے گلے میں اٹکے گا لیکن جہاں حرام کی توقع ہوگی رشوت ملے گی سود ملے گا خوب ناجائز تجارت کا فائدہ نظر ائے گا وہاں بھاگ کر جائیں گے۔ وضع میں تم ہو نصاری تو تمدن میں ہنود یہ مسلماں ہیں ! جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود اور اپنی حالت کو سامنے رکھتے ہوئے غور کرو کہ کون ہے تارک ائین رسول مختار مصلحت وقت کی ہے کس کے عمل کا معیار کس کی انکھوں میں سمایا ہے شعار اغیار ہوگئی کس کی نگہ طرز سلف سے بیزار اوراب تمہارا حال یہ ہے کہ قلب میں سوز نہیں روح میں احساس نہیں کچھ بھی پیغام محمد کا تمہیں پاس نہیں