Surah Qaf Ayat 1 (50:1)
The Letter Qaf · Juz 26 · Makki
قٓ ۫ۚ-وَ الْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariق، عزت والے قرآن کی قسم۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanعزت والے قرآن کی قسم۔
Tafseer (Urdu)
{ق } یہ حروف مقطعات میں سے ایک حرف ہے اس کی مراد اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے ۔ {و القران المجید: عزت والے قرآن کی قسم۔}اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ عزت والے قرآن کی قسم!ہم جانتے ہیں کہ محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر کفار مکہ ایمان نہیں لائے بلکہ انہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ ان کے پاس انہی میں سے ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا جس کی عدالت و امانت اور صدق و راست بازی کو وہ خوب جانتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ ایسی صفات کا حامل شخص سچا نصیحت کرنے والا ہوتا ہے اس کے باوجود ان لوگوں کا سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت اور اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ڈر سنانے سے تعجب و انکار کرنا قابل حیرت ہے۔( خازن ق تحت الایۃ: ۱-۲ ۴ / ۱۷۴ مدارک ق تحت الایۃ: ۱-۲ ص۱۱۵۹ ملتقطا) قران مجید عزت والا ہے : اس ایت میں قران مجید کو عزت والا فرمایاگیا یہ دنیامیں بھی عزت والاہے کہ تمام کلاموں پر فائق ہے او ر اخرت میں بھی عزت والا کہ اپنے ماننے والے کی شفاعت فرمائے گااور اس کی شفاعت اللہ تعالی قبول بھی فرمائے گا۔