Surah Qaf Ayat 18 (50:18)
The Letter Qaf · Juz 26 · Makki
مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیْهِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ 18
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ زبان سے کوئی بات نہیں نکالتامگر یہ کہ ایک محافظ فرشتہ اس کے پاس تیار بیٹھاہوتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکوئی بات وہ زبان سے نہیں نکالتا کہ اس کے پاس ایک محافظ تیار نہ بیٹھا ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ما یلفظ من قول: جو بات وہ زبان سے نکالتا ہے۔} یعنی بندہ جو بات زبان سے نکالتا ہے اسے لکھنے کیلئے ایک محافظ فرشتہ اس کے پاس تیار ہوتا ہے خواہ وہ بندہ کہیں بھی ہو۔ اعمال لکھنے والے فرشتوں سے متعلق3اہم باتیں : یہاں اعمال لکھنے والے فرشتوں سے متعلق تین باتیں ملاحظہ ہوں (1)… قضائے حاجت اور جماع کے وقت فرشتے آدمی کے پاس سے ہٹ جاتے ہیں ۔ (2)… ان دونوں حالتوں میں آدمی کو بات کرنا جائز نہیں تاکہ اسے لکھنے کے لئے فرشتوں کو اس حالت میں اس سے قریب ہونے کی تکلیف نہ ہو۔ (3)… یہ فرشتے آدمی کی ہر بات حتی کہ بیماری کی حالت میں کراہنا تک لکھتے ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف وہی چیزیں لکھتے ہیں جن میں اجرو ثواب یا گرفت و عذاب ہو۔