Surah Qaf Ayat 17 (50:17)
The Letter Qaf · Juz 26 · Makki
اِذْ یَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّیٰنِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ قَعِیْدٌ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجب اس سے لینے والے دو فرشتے لیتے ہیں ،ایک دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب بیٹھا ہوا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب اس سے لیتے ہیں دو لینے والے ایک داہنے بیٹھا اور ایک بائیں ۔
Tafseer (Urdu)
{اذ یتلقى المتلقین: جب اس سے لینے والے دو فرشتے لیتے ہیں ۔} یعنی ہم اس وقت بھی انسان کے دل کی رگ سے زیادہ اس کے قریب ہوتے ہیں جب انسان کا ہر عمل اور ہر بات لکھنے پر مامور دو فرشتے ا س کا ہر قول اور فعل لکھ لیتے ہیں ان میں سے ایک فرشتہ دائیں جانب نیکیاں لکھنے کیلئے اور دوسرا بائیں جانب برائیاں لکھنے کیلئے بیٹھا ہوا ہے۔ اس سے معلوم ہو اکہ اللہ تعالی فرشتوں کے لکھنے سے بھی بے نیاز ہے کیونکہ وہ سب سے زیادہ پوشیدہ چیز کو بھی جاننے والا ہے اور نفس کے وسوسے تک اس سے چھپے نہیں ہیں البتہ یاد رہے کہ فرشتوں کا لکھنا حکمت کے تقاضے کے مطابق ہے کہ قیامت کے دن ہر شخص کے اعمال نامے اس کے ہاتھ میں دے دیئے جائیں ۔(خازن ق تحت الایۃ: ۱۷ ۴ / ۱۷۶ مدارک ق تحت الایۃ: ۱۷ ص۱۱۶۱ ملتقطا)