Surah Qaf Ayat 16 (50:16)
The Letter Qaf · Juz 26 · Makki
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ وَ نَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهٖ نَفْسُهٗ ۚۖ-وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے آدمی کو پیدا کیا اور ہم جانتے ہیں جو وسوسہ اس کا نفس ڈالتا ہے اور ہم دل کی رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے آدمی کو پیدا کیا اور ہم جانتے ہیں جو وسوسہ اس کا نفس ڈالتا ہے اور ہم دل کی رگ سے بھی اس سے زیادہ نزدیک ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد خلقنا الانسان: اور بیشک ہم نے آدمی کو پیدا کیا۔} اس ایت میں اللہ تعالی کی قدرت اور اس کے علم کا حال بیان کیا گیا ہے چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم نے انسان کو پیدا کیا اور یہ اللہ تعالی کے قادر ہونے کی ایک اعلی دلیل ہے اور ہم اس وسوسے تک کو بھی جانتے ہیں جواس کا نفس ڈالتا ہے اور اس کے پوشیدہ احوال اور دلوں کے رازہم سے چھپے ہوئے نہیں ہیں اور ہم اپنے علم اور قدرت کے اعتبار سے انسان کے دل کی رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں اور بندے کے حال کو خود اس سے زیادہ جاننے والے ہیں ۔ علامہ علی بن محمد خازن رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں :ورید وہ رگ ہے جس سے خون جاری ہو کر بدن کے ہر جزو میں پہنچتا ہے یہ رگ گردن میں ہے اورایت کے معنی یہ ہیں کہ انسان کے اجزاء ایک دوسرے سے پردے میں ہیں مگر اللہ تعالی سے کوئی چیز پردے میں نہیں ۔( تفسیر خازن ق تحت الایۃ: ۱۶ ۴ / ۱۷۶)