Surah Qaf Ayat 23 (50:23)
The Letter Qaf · Juz 26 · Makki
وَ قَالَ قَرِیْنُهٗ هٰذَا مَا لَدَیَّ عَتِیْدٌﭤ 23
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اس کاساتھی فرشتہ کہے گا:یہ ہے جو میرے پاس تیار موجود ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اس کا ہمنشین فرشتہ بولا یہ ہے جو میرے پاس حاضر ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و قال قرینه: اور اس کاساتھی فرشتہ کہے گا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ کافر کا ساتھی فرشتہ جو اس کے اعمال لکھنے والا اور اس پر گواہی دینے والا ہے کہے گا:یہ اس کا اعمال نامہ ہے جو میرے پاس تیار موجود ہے۔ (اس اعمال نامے کے مطابق) اللہ تعالی دو فرشتوں کوحکم فرمائے گا:تم دونوں ہر اس شخص کو جہنم میں ڈال دوجو بڑا ناشکرا ہٹ دھرم بھلائی سے بہت روکنے والا حد سے بڑھنے والا اور دین میں شک کرنے والاہے اور جس نے اللہ تعالی کے ساتھ کوئی اور معبود ٹھہرایاتو تم دونوں اسے سخت عذاب میں ڈال دو۔( خازن ق تحت الایۃ: ۲۳-۲۶ ۴ / ۱۷۷ مدارک ق تحت الایۃ: ۲۳-۲۶ ص۱۱۶۲ ملتقطا)