Surah Qaf Ayat 33 (50:33)
The Letter Qaf · Juz 26 · Makki
مَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ وَ جَآءَ بِقَلْبٍ مُّنِیْبِﹰ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجو رحمٰن سے بن دیکھے ڈرا اور رجوع کرنے والے دل کے ساتھ آیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجو رحمٰن سے بے دیکھے ڈرتا ہے اور رجوع کرتا ہوا دل لایا۔
Tafseer (Urdu)
{من خشی الرحمن بالغیب: جو رحمن سے بن دیکھے ڈرا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جو شخص اللہ تعالی کے عذاب کو دیکھے بغیر اس سے ڈرتا اور اللہ تعالی کی اطاعت کرتا ہے اور ایسے دل کے ساتھ اتا ہے جو اخلاص مند اطاعت گزار اور صحیح العقیدہ ہوایسے لوگوں سے قیامت کے دن فرمایا جائے گا: بے خوف و خطر امن اور اطمینان کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاو نہ تمہیں عذاب ہو گا اور نہ تمہاری نعمتیں زائل ہوں گییہ جنت میں ہمیشہ رہنے کا دن ہے اور اب نہ فنا ہے نہ موت۔( روح البیان ق تحت الایۃ: ۳۳-۳۴ ۹ / ۱۳۱-۱۳۲ خازن ق تحت الایۃ: ۳۳-۳۴ ۴ / ۱۷۸ ملتقطا) ا س سے معلوم ہوا کہ جنتی لوگوں کا بہت عزت و عظمت کے ساتھ جنت میں داخلہ ہو گا ۔ {و لدینا مزید: اور ہمارے پاس اس سے بھی زیادہ ہے۔} یعنی اہل جنت جو طلب کریں گے ہمارے پاس اس سے بھی زیادہ ہے ۔یہاں زیادہ سے مراد اللہ تعالی کا دیدار اور اس کی تجلی ہے جس سے وہ لوگ ہر جمعہ کو دارکرامت میں نوازے جائیں گے۔( خازن ق تحت الایۃ: ۳۵ ۴ / ۱۷۸)