Surah Qaf Ayat 36 (50:36)
The Letter Qaf · Juz 26 · Makki
وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَشَدُّ مِنْهُمْ بَطْشًا فَنَقَّبُوْا فِی الْبِلَادِؕ-هَلْ مِنْ مَّحِیْصٍ 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان سے پہلے ہم نے کتنی قوموں کوہلاک فرمادیا، وہ گرفت میں ان سے زیادہ سخت تھیں تو انہوں نے شہروں میں کوشش کی کہ کیا کوئی بھاگنے کی جگہ ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اُن سے پہلے ہم نے کتنی سنگتیں ہلاک فرمادیں کہ گرفت میں اُن سے سخت تھیں تو شہروں میں کاوشیں کیں ہے کہیں بھاگنے کی جگہ۔
Tafseer (Urdu)
{و كم اهلكنا قبلهم من قرن: اور ان سے پہلے ہم نے کتنی قوموں کوہلاک فرما دیا۔} اس سے پہلی ایات میں جہنم کے دردناک عذاب سے ڈرایا گیا اور اب یہاں سے دنیا میں انے والے عذاب سے کفار مکہ کو ڈرایا جا رہا ہے چنانچہ اس ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کفار مکہ سے پہلے اپنے رسولوں کو جھٹلانے والی کتنی قوموں کو ہم نے ہلاک فرمادیا وہ لوگ ان کافروں سے زیادہ طاقتور اور زبردست تھے اور انہوں نے ہمارے عذاب سے بچنے کے لئے بہت سے شہروں میں پناہ تلاش کرنا چاہی مگر کوئی ایسی جگہ نہ پائی جہاں ہمارے عذاب سے انہیں پناہ مل سکے تو کفارمکہ کو چاہئے کہ سابقہ امتوں کے طرز عمل پر چلنے سے باز رہیں ورنہ ان کا انجام بھی ان جیسا ہوسکتا ہے۔