Surah Qaf Ayat 37 (50:37)
The Letter Qaf · Juz 26 · Makki
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِمَنْ كَانَ لَهٗ قَلْبٌ اَوْ اَلْقَى السَّمْعَ وَ هُوَ شَهِیْدٌ 37
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اس میں نصیحت ہے اس کے لیے جو دِل رکھتا ہو یا کان لگائے اوروہ متوجہ ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک اس میں نصیحت ہے اس کے لیے جو دِل رکھتا ہو یا کان لگائے اور متوجہ ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ان فی ذلك لذكرى: بیشک اس میں نصیحت ہے۔} یعنی اس سور ت میں سابقہ امتوں کی ہلاکت وغیرہ کا جو بیان ہوا اس میں بیشک اس شخص کے لیے نصیحت ہے جو (حق قبول کرنے والا) دل رکھتا ہو یا قران اور نصیحت کو توجہ سے سنے اوردل و دماغ سے متوجہ وحاضر ہو۔( روح البیان ق تحت الایۃ: ۳۷ ۹ / ۱۳۵ ملخصا) اس سے معلوم ہواکہ وعظ و نصیحت اور عبرت سے وہی فائدہ اٹھا سکتا ہے جس کے پاس عبرت پکڑنے والا دل ہوغور سے سننے والے کان ہوں اور وہ دل سے حاضر رہ کر وعظ و نصیحت سنے ۔حضرت شبلی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ قرآن کی نصیحتوں سے فیض حاصل کرنے کے لئے دل ایسے حاضرہونا چاہیے کہ اس میں پلک جھپکنے کی مقدار بھی غفلت نہ آئے۔