Surah Qaf Ayat 39 (50:39)
The Letter Qaf · Juz 26 · Makki
فَاصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ الْغُرُوْبِ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ان کی باتوں پر صبر کرو اور سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بیان کرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اُن کی باتوں پر صبر کرو اور اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو سورج چمکنے سے پہلے اور ڈوبنے سے پہلے۔
Tafseer (Urdu)
{فاصبر على ما یقولون: تو ان کی باتوں پر صبر کرو۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کی شان میں یہودیوں کا یہ کلمہ سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو بہت ناگوار ہوا اور شدید غضب کی وجہ سے چہرہ مبارک پر سرخی نمودار ہوگئی تو اللہ تعالی نے آپ کی تسکین فرمائی اور خطاب ہوا:اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ان یہودیوں کی باتوں پر صبر کریں بے شک اپ کا رب ان کا قول سن رہا ہے اور وہ انہیں ا س کی سزا دے گااوراپ سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے یعنی فجر ظہر اور عصر کے وقت اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بیان کریں اور رات کے کچھ حصے یعنی مغرب عشاء اور تہجد کے وقت میں اس کی تسبیح کریں اور نمازوں کے بعدبھی تسبیح کریں ۔ نمازوں کے بعد تسبیح کی فضیلت: ایت کے اخر میں نماز وں کے بعد بھی تسبیح کرنے کا فرمایا گیایہاں اس کی ایک فضیلت ملاحظہ ہوچنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص ہر نماز کے بعد 33 مرتبہ سبحان اللہ 33 مرتبہ الحمد للہ 33 مرتبہ اللہ اکبراور 1 مرتبہ ’’ لا الـہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک و لہ الحمد و ہو علی کل شیئ قدیر‘‘ پڑھے اس کے گناہ بخشے جائیں گے خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر (یعنی بہت ہی کثیر) ہوں۔(مسلمکتاب المساجد ومواضع الصلاۃباب استحباب الذکر بعد الصلاۃ...الخ ص۳۰۱ الحدیث: ۱۴۶ (۵۹۷))