Surah Qaf Ayat 7 (50:7)
The Letter Qaf · Juz 26 · Makki
وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِیْجٍ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور زمین کو ہم نے پھیلایا اور اس میں مضبوط پہاڑ ڈالے اور اس میں ہربارونق جوڑا اگایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور زمین کو ہم نے پھیلایا اور اس میں لنگر ڈالے اور اس میں ہر بارونق جوڑا اُگایا۔
Tafseer (Urdu)
{و الارض مددنها: اور زمین کو ہم نے پھیلایا۔} اس ایت میں اللہ تعالی کے قادر ہونے کی دوسری دلیل بیان کی جا رہی ہے چنانچہ ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا ان کافروں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے زمین کوپانی کی سطح پر (اس طرح) پھیلایا (کہ پانی میں گھل کر فنا نہیں ہوتی ورنہ مٹی پانی میں گھل جاتی ہے) اورزمین پر بڑے بڑے پہاڑ کھڑے کردئیے ہیں تاکہ زمین قائم رہے اور اس میں ہر سبزے پھلوں اور پھولوں کے جوڑے اگائے جو دیکھنے میں خوبصورت لگتے ہیں (تو جو رب تعالی زمین کو پیدا فرما سکتاپہاڑوں کے ذریعے اسے قائم رکھ سکتا اور ا س میں نشو ونما کی قوت پیدا کر سکتا ہے تو مردوں کو دوبارہ زندہ کر دینا اس کی قدرت سے کہاں بعید ہے)۔(جمل ق تحت الایۃ: ۷ ۷ / ۲۵۸ روح البیان ق تحت الایۃ: ۷ ۹ / ۱۰۷ ملقتطا) {تبصرة و ذكرى: بصیرت اور نصیحت کیلئے۔} یعنی اسمان و زمین اور ان سے متعلق بیان کی گئی تمام چیزیں ہر اس بندے کے لئے بصیرت اور نصیحت حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں جو اللہ تعالی کی بنائی ہوئی انوکھی چیزوں اور خلقت کے عجائبات میں غورو فکر کرکے اس کی طرف رجوع کرنے والاہو۔