Surah Qaf Ayat 6 (50:6)
The Letter Qaf · Juz 26 · Makki
اَفَلَمْ یَنْظُرُوْۤا اِلَى السَّمَآءِ فَوْقَهُمْ كَیْفَ بَنَیْنٰهَا وَ زَیَّنّٰهَا وَ مَا لَهَا مِنْ فُرُوْجٍ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کو نہ دیکھا ہم نے اسے کیسے بنایا اور سجایا اور اس میں کہیں کوئی شگاف نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کو نہ دیکھا ہم نے اُسے کیسا بنایا اور سنوارا اور اس میں کہیں رخنہ نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{افلم ینظروا الى السمآء فوقهم: تو کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کو نہ دیکھا۔} اس ایت سے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنے پر اللہ تعالی کے قادر ہونے کے بارے میں دلائل دئیے جا رہے ہیں چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب کافروں نے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کیا ا س وقت کیا انہوں نے اپنے اوپر اسمان کو نہ دیکھا جس کی تخلیق میں ہماری قدرت کے آثار نمایاں ہیں تاکہ وہ اس بات میں غور کرتے کہ ہم نے اسے کیسے اونچا اور بڑا بنایا اورستونوں کے بغیر بلند کیااوراسے روشن ستاروں سے سجایا اور اس میں کہیں کوئی شگاف نہیں کہیں کوئی عیب اور کمی نہیں (تو جو رب تعالی اتنے بڑے اسمان کو بنا سکتا ہے اور ظاہری اسباب کے بغیر اسے بلند کر سکتا اوراس میں ستاروں کو روشن کر سکتا ہے اور اتنے طویل و عریض اسمان کو کسی شگاف اور نقص و عیب کے بغیر بنا سکتا ہے وہی رب تعالی مردوں کو دوبارہ زندہ کر دے تو اس میں کیا بعید ہے)۔( مدارک ق تحت الایۃ: ۶ ص۱۱۶۰ روح البیان ق تحت الایۃ: ۶ ۹ / ۱۰۶ ملتقطا)