Surah Az Zariyat Ayat 15 (51:15)
The Winnowing Winds · Juz 26 · Makki
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک پرہیزگارلوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک پرہیزگار باغوں اور چشموں میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ان المتقین: بیشک پرہیزگار۔} کفار کا انجام بیان فرمانے کے بعد اس ایت سے اللہ تعالی نے پرہیزگار لوگوں کا انجام بیان فرمایا ہے۔چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ بے شک پرہیز گار لوگ ان باغوں میں ہوں گے جن میں لطیف چشمے جاری ہیں اور اللہ تعالی انہیں جو کچھ عطا فرمائے گا اسے راضی خوشی قبول کرتے ہوں گے ۔ بیشک وہ جنت میں داخل ہونے سے پہلے دنیا میں نیک کام کرتے تھے اسی لئے انہیں یہ عظیم کامیابی نصیب ہوئی۔( ابو سعود الذاریات تحت الایۃ: ۱۵-۱۶ ۵ / ۶۲۸ خازن الذاریات تحت الایۃ: ۱۵-۱۶ ۴ / ۱۸۱ ملتقطا) نیک اعمال اخرت کی عظیم کامیابی حاصل ہونے کا ذریعہ ہیں : اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں کئے ہوئے نیک اعمال اخرت کی عظیم کامیابی یعنی جنت اور اس کی نعمتیں ملنے کا ذریعہ ہیں لہذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنے گناہوں سے توبہ کرتا رہے اور نیک اعمال کی کثرت کرے تاکہ دنیا و اخرت کی سرفرازی نصیب ہو۔نیک اعمال کرنے والوں کے بارے میں ارشاد باری تعالی ہے: ’’للذین احسنوا الحسنى و زیادة-و لا یرهق وجوههم قتر و لا ذلة-اولىك اصحب الجنة-هم فیها خلدون‘‘(یونس:۲۶) ترجمہکنزالعرفان: بھلائی کرنے والوں کے لیے بھلائی ہے اور اس سے بھی زیادہ ہے اور ان کے منہ پر نہ سیاہی چھائی ہوگی اور نہ ذلت۔یہی جنت والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ اورحضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں :حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا’’اے لوگو! مرنے سے پہلے اللہ تعالی کی بارگاہ میں (اپنے گناہوں سے) توبہ کر لو اور مصروف ہو جانے سے پہلے نیک اعمال کرنے میں جلدی کر لو اور ذکر کی کثرت سے اپنے اور اپنے رب عزوجل کے درمیان تعلق پیدا کر لو اسی طرح ظاہری اور پوشیدہ طور پر صدقہ دیا کرو تو تمہیں رزق بھی دیا جائے گاتمہاری مدد بھی کی جائے گی اور تمہارے نقصان کی تلافی بھی کی جائے گی۔( ابن ماجہ کتاب اقامۃ الصلاۃ والسنۃ فیہا باب فی فرض الجمعۃ ۲ / ۵ الحدیث: ۱۰۸۱) اللہ تعالی ہمیں گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائےامین۔