Surah Az Zariyat Ayat 17 (51:17)
The Winnowing Winds · Juz 26 · Makki
كَانُوْا قَلِیْلًا مِّنَ الَّیْلِ مَا یَهْجَعُوْنَ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ رات میں کم سویا کرتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ رات میں کم سویا کرتے۔
Tafseer (Urdu)
{كانوا قلیلا من الیل ما یهجعون: وہ رات میں کم سویا کرتے تھے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ پرہیز گار لوگوں کانیک اعمال کرنے میں حال یہ تھا کہ وہ رات تہجد اور شب بیداری میں گزارتے اور رات میں بہت تھوڑی دیر سوتے تھے اور اتنا سو جانے کو بھی اپنا قصور سمجھتے تھے اور رات تہجد اور شب بیداری میں گزار نے کے باوجود بھی وہ خود کو گناہگار سمجھتے تھے اور رات کا پچھلا حصہ اللہ تعالی سے مغفرت طلب کرنے میں گزارتے تھے۔(مدارکالذاریاتتحت الایۃ:۱۷-۱۸ص۱۱۶۷ جلالین مع جملالذاریاتتحت الایۃ:۱۷-۱۸۷ / ۲۷۹ملتقطا) رات کا اخری حصہ مغفرت طلب کرنے اور دعا مانگنے کے لئے انتہائی موزوں ہے: اس سے معلوم ہوا کہ رات کا اخری حصہ اللہ تعالی سے مغفرت طلب کرنے اور دعا کے لئے بہت موزوں ہے۔ یہاں اس سے متعلق ایک حدیث پاک بھی ملاحظہ ہوچنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےنبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’ہمارا رب تعالی ہر رات اس وقت دنیا کے اسمان کی طرف نزول اجلال فرماتا ہے جب رات کا تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے اور فرماتا ہے’’ کوئی ایساہے جو مجھ سے دعا کرے تاکہ میں اس کی دعا قبول کروں کوئی ایساہے جو مجھ سے سوال کرے تاکہ میں اسے عطا کروں کوئی ایساہے جو مجھ سے معافی چاہے تاکہ میں اسے بخش دوں ۔( بخاری کتاب التھجد باب الدعاء والصلاۃ من اخر اللیل ۱ / ۳۸۸ الحدیث: ۱۱۴۵)