Surah Az Zariyat Ayat 26 (51:26)
The Winnowing Winds · Juz 26 · Makki
فَرَاغَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِیْنٍ 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر ابراہیم اپنے گھر والوں کی طرف گئے تو ایک موٹا تازہ بچھڑا لے آئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اپنے گھر گیا تو ایک فربہ بچھڑا لے آیا۔
Tafseer (Urdu)
{فراغ الى اهله: پھر ابراہیم اپنے گھر گئے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دوایات کا خلاصہ یہ ہے کہ سلام کے بعد حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام اپنے گھر تشریف لے گئے اور ایک موٹا تازہ اور نفیس بچھڑا بھون کرلے آئےپھر اسے ان مہمانوں کے پاس رکھ دیا تاکہ اسے کھائیں اور یہ میزبان کے آداب میں سے ہے کہ مہمان کے سامنے کھانا پیش کرے۔جب ان فرشتوں نے نہ کھایا تو حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا:کیا تم کھاتے نہیں فرشتوں نے کوئی جواب نہ دیا تو اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے دل میں ان سے خوف محسوس کیا۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ اس وقت آپ کے دل میں بات آئی کہ یہ فرشتے ہیں اور عذاب کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا خوف دیکھ کر فرشتوں نے عرض کی: اپ ڈریں نہیں ہم اللہ تعالی کے بھیجے ہوئے ہیں اوراس کے بعد ان فرشتوں نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک علم والے لڑکے کی خوشخبری سنائی۔( خازن الذاریات تحت الایۃ: ۲۶-۲۸ ۴ / ۱۸۳ مدارک الذاریات تحت الایۃ: ۲۶-۲۸ ص۱۱۶۹ ملتقطا)