Surah Az Zariyat Ayat 25 (51:25)
The Winnowing Winds · Juz 26 · Makki
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًاؕ-قَالَ سَلٰمٌۚ-قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَ 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجب وہ اس کے پاس آئے تو کہا: سلام، (ابراہیم نے) فرمایا، ’’سلام ‘‘اجنبی لوگ ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب وہ اس کے پاس آکر بولے سلام کہا سلام ناشناسا لوگ ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{اذ دخلوا علیه: جب وہ اس کے پاس آئے۔} جب فرشتے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ائے تو انہوں نے کہا: سلام۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی جواب میں سلام فرمایا اور کہا کہ یہ اجنبی لوگ ہیں ۔( جلالین الذاریت تحت الایۃ: ۲۵ ص۴۳۳ ملخصا)یہ اپ نے دل میں فرمایا کہ میں ان سے واقف نہیں منکر بمعنی اجنبی ہے اسی لئے قبر کے فرشتوں کو منکر ونکیر کہا جاتا ہے کہ وہ اجنبی ہوتے ہیں ۔ ایت ’’اذ دخلوا علیه فقالوا سلما‘‘ سے معلوم ہونے والے مسائل: اس ایت سے دو مسئلے معلوم ہوئے (1)… سلام بڑی پرانی سنت ہے کہ دوسرے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے دین میں بھی تھی بلکہ حدیث مبارک سے ثابت ہے کہ سلام کا طریقہ حضرت ادم علیہ السلام کے سامنے پیش کیا گیا۔ (2)… انے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کرے خواہ سارے لوگ سلام کریں یا ان میں سے ایک ظاہر یہ ہے کہ یہاں سب نے سلام کیا۔