Surah Az Zariyat Ayat 37 (51:37)
The Winnowing Winds · Juz 27 · Makki
وَ تَرَكْنَا فِیْهَاۤ اٰیَةً لِّلَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِیْمَﭤ 37
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے اس میں ان لوگوں کے لیے نشانی باقی رکھی جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے اس میں نشانی باقی رکھی ان کے لیے جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ و تركنا فیها ایة: اور ہم نے اس میں نشانی باقی رکھی۔} یعنی ہم نے حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کے اس شہر میں کافروں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی تباہی اور بربادی کی نشانی ان لوگوں کے لیے باقی رکھی جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں تاکہ وہ اس سے عبرت حاصل کریں اور ان لوگوں جیسے افعال کرنے سے باز رہیں اور وہ نشانی ان کے اجڑے ہوئے شہر تھے یا وہ پتھر تھے جن سے وہ ہلاک کئے گئے یا وہ کالا بدبو دار پانی تھا جو اس سرزمین سے نکلا تھا۔( ابو سعود الذریت تحت الایۃ: ۳۷ ۵ / ۶۳۱ جلالین الذریت تحت الایۃ: ۳۷ ص۴۳۳ ملتقطا) لواطت کرنے اور ا س کی ترغیب دینے والوں کے لئے نشان عبرت: حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم جس جرم کی بنا پر تباہ و بربادکر دی گئی اور دنیا میں انہیں عبرت کا نشان بنا دیا گیا وہ مردوں کا اپس میں اور لڑکوں کے ساتھ بد فعلی کرنا تھاان کے دردنا ک انجام کو سامنے رکھتے ہوئے ان لوگوں کو نصیحت حاصل کرنی چاہئے جو فی زمانہ مردوں کے ساتھ ہم جنس پرستی کرنے اوراس کی ترغیب دینے کے لئے باقاعدہ تقریبات منعقد کرنے اور اسے قانونی جواز مہیا کرنے میں مصروف ہیں ۔