Surah Az Zariyat Ayat 38 (51:38)
The Winnowing Winds · Juz 27 · Makki
وَ فِیْ مُوْسٰۤى اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور موسیٰ میں (بھی نشانی ہے) جب ہم نے اسے روشن سند کے ساتھ فرعون کی طرف بھیجا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور موسیٰ میں جب ہم نے اُسے روشن سند لے کر فرعون کے پاس بھیجا۔
Tafseer (Urdu)
{و فی موسى: اور موسی میں ۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے واقعے میں بھی (عبرت کی) نشانی رکھی ہے اور ان کا واقعہ یہ ہے کہ جب اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو ان روشن معجزات کے ساتھ فرعون کی طرف بھیجا جو آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے فرعون اور اس کی قوم کے سامنے پیش فرمائے تو فرعون نے اپنی جماعت کے ساتھ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے سے اعراض کیا اور ان کی شان میں یہ کہنے لگا کہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام تو جادوگر یا دیوانے ہیں (جو مجھ جیسے جابر بادشاہ کا مقابلہ کرنے ائے ہیں )۔( خازن الذریت تحت الایۃ: ۳۸-۳۹ ۴ / ۱۸۴ ملخصا)