Surah Az Zariyat Ayat 43 (51:43)
The Winnowing Winds · Juz 27 · Makki
وَ فِیْ ثَمُوْدَ اِذْ قِیْلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوْا حَتّٰى حِیْنٍ 43
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ثمود میں ( نشانی ہے) جب ان سے فرمایا گیا: ایک وقت تک فائدہ اٹھالو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ثمود میں جب ان سے فرمایا گیا ایک وقت تک برت لو۔
Tafseer (Urdu)
{و فی ثمود: اور ثمود میں ۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ قوم ثمود کو ہلاک کرنے میں بھی عبرت کی نشانیاں ہیں ۔ جب انہوں نے اپنے رب عزوجل کے حکم سے سرکشی کی اور حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کو جھٹلایا اور ان کی اونٹنی کی رگیں کاٹ دیں توان سے فرمایا گیا کہ تین دن تک دنیا میں اپنی زندگی سے فائدہ اٹھالو یہی زمانہ تمہاری مہلت کا ہے اورجب تین دن گزر گئے تو ان کی آنکھوں کے سامنے انہیں کڑک نے آلیا اوروہ ہولناک آواز کے عذاب سے ہلاک کردیئے گئے اور عذاب نازل ہونے کے وقت نہ وہ کھڑے ہوکر بھاگ سکے اور نہ ہی وہ اس سے بدلہ لے سکتے تھے جس نے انہیں ہلاک کیا۔( جلالین مع جمل الذاریات تحت الایۃ: ۴۳-۴۵ ۷ / ۲۸۷ ملخصا) { و قوم نوح من قبل: اور ان سے پہلے قوم نوح کو ہلاک فرمایا۔} یعنی ہلاک کی جانے والی ان قوموں سے پہلے ہم نے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کو ہلاک کیا اور انہیں ہلاک کرنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ لوگ اللہ تعالی کی قائم کردہ حدود سے تجاوز کر کے کفر اور گناہوں پر قائم رہے۔( روح البیان الذاریات تحت الایۃ: ۴۶ ۹ / ۱۶۹)