Surah Az Zariyat Ayat 49 (51:49)
The Winnowing Winds · Juz 27 · Makki
وَ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ 49
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے ہر چیز کی دو قسمیں بنائیں تا کہ تم نصیحت حاصل کرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے ہر چیز کے دو جوڑ بنائے کہ تم دھیان کرو۔
Tafseer (Urdu)
{ و من كل شیء خلقنا زوجین: اور ہم نے ہر چیز کی دو قسمیں بنائیں ۔} ارشاد فرمایا کہ اور ہم نے ہر چیز کی دو قسمیں بنائیں جیسے آسمان اور زمین سورج اور چاند رات اور دنخشکی اور تری گرمی اور سردی جن اور انسان روشنی اورتاریکی ایمان اورکفر سعادت اوربدبختی حق اور باطل اور نر و مادہ وغیرہ اوریہ قسمیں اس لئے بنائیں تاکہ تم ان میں غور کرکے یہ بات سمجھ سکو کہ ان تمام قسموں کو پیدا کرنے والی ذات واحد ہے نہ اس کی نظیر ہے نہ اس کاشریک ہےنہ اس کا کوئی مد مقابل ہے اورنہ اس کا کوئی مثل ہے لہذا صرف وہی عبادت کا مستحق ہے۔( خازن الذریت تحت الایۃ: ۴۹ ۴ / ۱۸۴-۱۸۵ مدارک الذریت تحت الایۃ: ۴۹ ص۱۱۷۱ ملتقطا) فی زمانہ سائنس کی تحقیق سے یہ پتہ لگ چکا ہے کہ درخت اور پتھروں میں بھی نر اور مادہ دو قسمیں ہیں جب نر درخت سے ہوا لگ کر مادہ درخت سے چھوتی ہے تو پھل زیادہ اتا ہے اگرچہ نر درخت دور ہو ان چیزوں کی بھی نسل ہے مگر نسل کا طریقہ جدا گانہ ہے۔