Surah Az Zariyat Ayat 50 (51:50)
The Winnowing Winds · Juz 27 · Makki
فَفِرُّوْۤا اِلَى اللّٰهِؕ-اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ 50
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ کی طرف بھاگو بیشک میں اس کی طرف سے تمہارے لئے کھلم کھلاڈر سنانے والا ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اللہ کی طرف بھاگو بے شک میں اس کی طرف سے تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں ۔
Tafseer (Urdu)
{ ففروا الى الله: اور اللہ کی طرف بھاگو۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ فرما دیں کہ جب عبادت کا مستحق اللہ تعالی ہی ہے تو اے لوگو! تم کفر سے ایمان کی طرف اللہ تعالی کی نافرمانی سے اطاعت کی طرف اپنے گناہوں سے اللہ تعالی کی بارگاہ میں توبہ کی طرف دوڑتے ہوئے او اور اس کے علاوہ سب کو چھوڑ کر صرف اسی کی عبادت کرو تاکہ تم اس کے عذاب سے نجات پا جاوا ور اس کی طرف سے ثواب حاصل کر کے کامیاب ہو جاوبیشک میں تمہیں اللہ تعالی کی طرف سے کفر اور نافرمانی پر اس کے عذاب سے کھلم کھلاڈر سنانے والا ہوں ۔(خازن الذریت تحت الایۃ: ۵۰-۵۱ ۴ / ۱۸۵ قرطبی الذاریات تحت الایۃ: ۵۰-۵۱ ۹ / ۴۱ الجزء السابع عشر ابو سعود الذریت تحت الایۃ: ۵۰-۵۱ ۵ / ۶۳۲-۶۳۳ ملتقطا)