Surah Az Zariyat Ayat 59 (51:59)
The Winnowing Winds · Juz 27 · Makki
فَاِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذَنُوْبًا مِّثْلَ ذَنُوْبِ اَصْحٰبِهِمْ فَلَا یَسْتَعْجِلُوْنِ 59
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو بیشک ان ظالموں کے لیے عذاب کا ایک حصہ ہے جیسے ان کے ساتھیوں کے عذاب کا حصہ تھا تو یہ مجھ سے (عذاب مانگنے میں ) جلدی نہ کریں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو بیشک ان ظالموں کے لیے عذاب کی ایک باری ہے جیسے ان کے ساتھ والوں کے لیے ایک باری تھی تو مجھ سے جلدی نہ کریں ۔
Tafseer (Urdu)
{ فان للذین ظلموا: تو بیشک ان ظالموں کے لیے۔} ارشاد فرمایا کہ بے شک ان ظالموں کے لیے جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو جھٹلا کر اپنی جانوں پر ظلم کیا ایسے ہی عذاب کا ایک حصہ ہے جیسے سابقہ امتوں کے کفار کا عذاب اورہلاکت میں حصہ تھا جو کہ انبیاءکرام علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلانے میں ان کے ساتھی تھےلہذا اگر میں نے ان سے قیامت تک کے لئے عذاب موخر کر دیا ہے تو انہیں چاہئے کہ مجھ سے عذاب نازل کرنے کی جلدی نہ کریں ۔( جلالین الذریت تحت الایۃ: ۵۹ ص۴۳۴-۴۳۵ خازن الذریت تحت الایۃ: ۵۹ ۴ / ۱۸۶ ملتقطا)