Surah Az Zariyat Ayat 9 (51:9)
The Winnowing Winds · Juz 26 · Makki
یُّؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ اُفِكَﭤ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس قرآن سے وہی اوندھا کیا جاتا ہے جو اوندھا ہی کردیا گیا ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس قرآن سے وہی اوندھا کیا جاتا ہے جس کی قسمت ہی میں اوندھایا جانا ہو۔
Tafseer (Urdu)
{یؤفك عنه: اس قرآن سے وہی اوندھا کیا جاتا ہے۔} تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے زمانے کے کفار جب کسی کو دیکھتے کہ وہ ایمان لانے کا ارادہ کررہا ہے تو اس کے پاس جا کر نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے بارے میں کہتے کہ تم ان کے پاس کیوں جاتے ہو وہ تو شاعر ہیں جادو گر ہیں اورجھوٹے ہیں (معاذاللہ) اور اسی طرح قرآن پاک کے بارے میں کہتے کہ وہ شعر ہےجادو ہےاورجھوٹ ہے (معاذاللہ) تو اس ایت میں اللہ تعالی اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ و الہ وسلم (اپ ان کی حرکتوں سے غمزدہ نہ ہوں اپ پر اور) اس قران پر ایمان لانے سے اسی کا منہ پھیر دیا جاتا ہے جس کی قسمت میں ہی ہدایت سے منہ پھیر دیا جانا ہوجو ازل سے ہی محروم ہے وہی ا س سعادت سے محروم رہتا ہے اور وہی بہکانے والوں کے بہکاوے میں اتا ہے۔( خازن الذاریات تحت الایۃ: ۹ ۴ / ۱۸۱ جلالین مع صاوی الذاریات تحت الایۃ: ۹ ۵ / ۲۰۱۷ ملتقطا)