Surah At Tur Ayat 17 (52:17)
The Mount · Juz 27 · Makki
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک پرہیزگار باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبے شک پرہیزگار باغوں اور چین میں ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ ان المتقین: بیشک پرہیزگار۔} کفار کا انجام بیان کرنے کے بعد اب اہل ایمان کی جزا بیان فرمائی جا رہی ہے۔ چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ بیشک کفر اور گناہوں سے بچنے والے اخرت میں باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے اور اپنے رب عزوجل کی عطا کردہ نعمتوں کرامتوں اور ا س بات پر خوش ہو رہے ہوں گے کہ انہیں ان کے رب عزوجل نے جہنم کے عذاب سے بچالیا اور ان سے کہا جائے گا کہ اپنے ان اعمال کے بدلے میں جنت کی خوشگوار نعمتیں کھاؤ اور پیو جو تم نے دنیا میں کئے کہ ایمان لائے اوراللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اطاعت اختیار کی وہ جنت کی نعمتیں کھانے کے وقت قطار در قطار بچھے ہوئے تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے اور ہم نے بڑی آنکھوں والی حسین حوروں کو ان کی بیویاں بنا دیا۔( خازن الطور تحت الایۃ: ۱۷-۲۰ ۴ / ۱۸۷ روح البیان الطور تحت الایۃ: ۱۷-۲۰ ۹ / ۱۹۰-۱۹۱ ملتقطا)