Surah At Tur Ayat 29 (52:29)
The Mount · Juz 27 · Makki
فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍﭤ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اے محبوب!تم نصیحت فرماؤ تو تم اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہو، اور نہ ہی مجنون۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اے محبوب تم نصیحت فرماؤ کہ تم اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہو نہ مجنون۔
Tafseer (Urdu)
{فذكر: تو اے محبوب!تم نصیحت فرماؤ۔} اس رکوع میں کفار کی طرف سے تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر کئے جانے والے اعتراضات اور اللہ تعالی کی طرف سے ان کے جوابات بیان ہوئے ہیں ان جوابات کا انداز بیان دیکھ کر اللہ رب العزت کی بار گاہ میں سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا مقام و مرتبہ اور اپ کی شان ظاہر ہوتی ہے ۔اس ایت میں اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ لوگوں کو وعظ ونصیحت فرماتے رہیں اور کفارمکہ جو اپ کو کاہن اور مجنون کہتے ہیں اس وجہ سے اپ نصیحت کرنے سے باز نہ رہیں کیونکہ اپ اپنے رب عزوجل کے فضل سے نہ غیب کی جھوٹی خبریں دینے والے ہیں اور نہ ہی دیوانے ہیں ۔( مدارک الطور تحت الایۃ: ۲۹ ص۱۱۷۵ جلالین الطور تحت الایۃ: ۲۹ ص۴۳۶ ملتقطا) اس ایت سے معلوم ہو اکہ مبلغ کو نیکی کی دعوت دینے کے دوران اگر لوگوں کی طرف سے طعن و تشنیع کا سامنا ہو تو اس سے دلبرداشتہ ہو کر نیکی کی دعوت دینا چھوڑ نہیں دینا چاہئے بلکہ اسے صبر اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دیتے رہنا چاہئے ۔