Surah At Tur Ayat 32 (52:32)
The Mount · Juz 27 · Makki
اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ 32
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا ان کی عقلیں انہیں یہی حکم دیتی ہیں ؟بلکہ وہ سرکش لوگ ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا اُن کی عقلیں انھیں یہی بتاتی ہیں یا وہ سرکش لوگ ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ ام تامرهم احلامهم بهذا: کیا ان کی عقلیں انہیں یہی حکم دیتی ہیں ۔} ارشاد فرمایا ’’کیا ان مشرکین کی عقلیں انہیں حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی شان میں شاعرجادو گر کاہن اور مجنون کہنے کا حکم دیتی ہیں ایسا کہنا بالکل عقل کے خلاف ہے اور ان کی سب سے عجیب بات تو یہ ہے کہ مجنون بھی کہتے ہیں اور شاعر جادوگر اور کاہن بھی اوراس کے ساتھ اپنے عقلمند ہونے کا دعوی بھی کرتے ہیں حالانکہ انہیں اتنا بھی شعور نہیں کہ کاہن شاعر اور جادوگر بہرحال عقلمند ہوتے ہیں جبکہ مجنون توبے عقل ہوتا ہے اور یہ اوصاف ایک شخص میں جمع ہو ہی نہیں سکتے ۔ اخر میں ارشاد فرمایا کہ ان کی عقلیں انہیں ایساکرنے کا حکم نہیں دیتیں بلکہ وہ سرکش لوگ ہیں کہ دشمنی اورعناد میں اندھے ہورہے ہیں اور کفرو سرکشی میں حد سے گزر گئے ہیں ۔( خازن الطور تحت الایۃ : ۳۲ ۴ / ۱۸۹ مدارک الطور تحت الایۃ: ۳۲ ص۱۱۷۵ جلالین مع صاوی الطور تحت الایۃ: ۳۲ ۵ / ۲۰۴۰ ملتقطا)