Surah At Tur Ayat 33 (52:33)
The Mount · Juz 27 · Makki
اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗۚ-بَلْ لَّا یُؤْمِنُوْنَ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبلکہ وہ کہتے ہیں کہ اس نبی نے یہ قرآن خود ہی بنالیا ہے بلکہ وہ ایمان نہیں لاتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا کہتے ہیں اُنھوں نے یہ قرآن بنالیابلکہ وہ ایمان نہیں رکھتے۔
Tafseer (Urdu)
{ ام یقولون تقوله: بلکہ وہ کہتے ہیں کہ اس نبی نے یہ قرآن خود ہی بنالیا ہے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا کفار مکہ یہ کہتے ہیں کہ تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اپنے دل سے یہ قرآن بنالیا ہے۔اللہ تعالی نے ان کا رد کرتے ہوئے فرمایا کہ ایسی بات نہیں جیسی یہ گمان کر رہے ہیں بلکہ حقیقت حال یہ ہے کہ کفار ایمان نہیں لاتے اور ان اعتراضات کا باطل ہونا جاننے کے باوجوددشمنی اور نفس کی خباثت کی وجہ سے ایسے اعتراض کررہے ہیں ۔اللہ تعالی ان پر حجت قائم کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ اگر ان کے خیال میں قرآن جیسا کلام کوئی انسان بناسکتا ہے اور یہ اپنے دعوے میں سچے ہیں تو اس جیسی ایک بات تو بنا کر لے آئیں جو حسن و خوبی اور فصاحت و بلاغت میں اس کے مثل ہو۔( خازن الطور تحت الایۃ: ۳۳-۳۴ ۴ / ۱۸۹ مدارک الطور تحت الایۃ: ۳۳-۳۴ ص۱۱۷۶ ملتقطا)