Surah At Tur Ayat 36 (52:36)
The Mount · Juz 27 · Makki
اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَۚ-بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَﭤ 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا آسمان اور زمین انہوں نے پیدا کئے ہیں ؟ بلکہ وہ یقین نہیں رکھتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا آسمان اور زمین اُنھوں نے پیدا کئے بلکہ انھیں یقین نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ام خلقوا السموت و الارض: یا آسمان اور زمین انہوں نے پیدا کئے ہیں } اس ایت میں ایک اور دلیل ارشاد فرمائی کہ کیا آسمان اور زمین ان مشرکین نے پیدا کئے ہیں جب یہ بھی نہیں اور اللہ تعالی کے سوا آسمان و زمین پیدا کرنے کی کوئی قدرت ہی نہیں رکھتا تو کیوں یہ لوگ اس کی عبادت نہیں کرتے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ اللہ تعالی کی توحید اور اس کی قدرت اور خالقیت کا یقین نہیں کرتے اگر انہیں اس بات کایقین ہوتا تو ضرور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لاتے۔(جلالین الطور تحت الایۃ: ۳۶ ص۴۳۶ خازن الطور تحت الایۃ: ۳۶ ۴ / ۱۸۹ ملتقطا)