Surah At Tur Ayat 37 (52:37)
The Mount · Juz 27 · Makki
اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآىٕنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜیْطِرُوْنَﭤ 37
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا ان کے پاس تمہارے رب کے خزانے ہیں ؟یا وہ بڑے حاکم ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا اُن کے پاس تمہارے رب کے خزانے ہیں یا وہ کڑوڑے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ام عندهم خزآىن ربك: یا ان کے پاس تمہارے رب کے خز انے ہیں }یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کیا اللہ تعالی کی ایتوں کو جھٹلانے والوں کے پاس اپ کے رب عزوجل کے رزق او ر اس کی رحمت وغیرہ کے خزانے ہیں کہ اس وجہ سے انہیں اختیار ہو کہ جہاں چاہیں خرچ کریں اور جسے چاہیں نبوت دیں اور جسے چاہیں نبوت سے محروم کردیں یا وہ بڑے حاکم اور خود مختارہیں کہ جو چاہے کریں اورکوئی انہیں پوچھنے والا نہ ہو ایسا نہیں ہے۔(جلالین مع جمل الطور تحت الایۃ : ۳۷ ۷ / ۳۰۷ خازن الطور تحت الایۃ: ۳۷ ۴ / ۱۸۹ روح البیان الطور تحت الایۃ: ۳۷ ۹ / ۲۰۳ ملتقطا) بلکہ کفار کا حال تو یہ ہے کہ اگر بالفرض وہ رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہوتے تو خرچ ہوجانے کے خوف سے کنجوسی کی وجہ سے انہیں روک لیتے جیسا کہ ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا: ’’قل لو انتم تملكون خزآىن رحمة ربی اذا لامسكتم خشیة الانفاق-و كان الانسان قتورا‘‘(بنی اسرائیل:۱۰۰) ترجمہ کنزالعرفان: تم فرماؤ: اگر تم لوگ میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہوتے تو خرچ ہوجانے کے ڈر سے تم انہیں روک رکھتے اور آدمی بڑا کنجوس ہے۔