Surah At Tur Ayat 38 (52:38)
The Mount · Juz 27 · Makki
اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِۚ-فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍﭤ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس میں چڑھ کر وہ سن لیتے ہیں ۔ (اگر ایسا ہے) تو ان کے اس طرح سننے والے کو کوئی روشن دلیل لانی چاہیے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا ان کے پاس کوئی زینہ ہے جس میں چڑھ کر سن لیتے ہیں تو ان کا سننے والا کوئی روشن سند لائے۔
Tafseer (Urdu)
{ ام لهم سلم: یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے۔} ارشاد فرمایا کہ یا ان مشرکین کے پاس کوئی سیڑھی ہے اور وہ اسمان کی طرف لگی ہوئی ہے جس پر چڑھ کر وہ فرشتوں کی باتیں سن لیتے ہیں اور انہیں معلوم ہوجاتا ہے کہ کون پہلے ہلاک ہوگا اور کس کی فتح ہوگی۔اگر انہیں اس بات کا دعوی ہو تو ان کے اس طرح سننے والے کو کوئی روشن دلیل لانی چاہیے جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اپنی صداقت پر دلیل پیش فرمائی ہے۔(جلالین الطور تحت الایۃ: ۳۸ ص۴۳۶ مدارک الطور تحت الایۃ: ۳۸ ص۱۱۷۶ تفسیر طبری الطور تحت الایۃ: ۳۸ ۱۱ / ۴۹۶ ملتقطا)